سعودی وزیر خارجہ سے تعمیری ملاقات ہوئی، دو طرفہ تعلقات اور غزہ میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ٹویٹ

99
سعودی وزیر خارجہ سے تعمیری ملاقات ہوئی، دو طرفہ تعلقات اور غزہ میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی وزارتی اجلاس کے موقع پر تعمیری ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور غزہ میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ میں مخاصمت کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔