سعودی وزیر خارجہ سے شام کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

169

ریاض۔29ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی ایلچی گیئرپیڈرسن نے ملاقات کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرہونے والی ملاقات میں عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کی کوششوں،سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان شامی امور کے حوالے سے تعاون، علاقائی صورتحال اور خطے پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بھی موجود تھیں۔