اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔ وزیر مملکت نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سعودی وزیر خارجہ او آئی سی کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے کچھ دیر قبل پاکستان پہنچے ہیں ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔