سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو

170
سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو

ریاض۔31مئی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی فونگ گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں ، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا

جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید استحکام،اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور ان کے حل کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔