ریاض۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی اور غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال سمیت وہاں جنگ بندی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اےکے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید ترقی دینے کے حوالے سے جائزہ لیا ۔دونوں رہنماوں نے غزہ کی پٹی اور گردونواح میں ہونے والی پیش رفت اور وہاں فوری جنگ بندی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔