سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے درمیان ملاقات، حج اور عمرہ کے امور پر تبادلہ خیال

116
سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے درمیان ملاقات، حج اور عمرہ کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے درمیان وزارت داخلہ میں پیر کو ملاقات ہوئی جس میں حج اور عمرہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے ۔ وزارت مذہبی امور سے جاری بیان کے مطابق وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی وزیر داخلہ نے”روڈ ٹو مکہ ” پراجیکٹ میں مزید دو پاکستانی شہروں کو شامل کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر داخلہ سے پاکستانی معتمرین اور حجاج کو کرونا ایس او پیز کے تحت ویزہ و امیگریشن سہولیات کو مزید آسان بنانے پر بات چیت کی گئی ہے ۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ سعودی حکومت اور وزارتِ داخلہ کی حجاج و معتمرین کیلئے سیکورٹی کی خدمات اپنی مثال آپ ہیں ۔