سعودی وزیرخارجہ سے ناروے میں ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ کی ملاقات

30
Saudi Foreign Minister
Saudi Foreign Minister

ریاض۔12جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ناروے میں ایرانی اور مصری ہم منصبوں نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق اوسلو انٹرنیشنل فورم 2025 کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ خطے خصوصا غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔اس موقع ہر ناروے میں سعودی سفیر خالد بن محمد الشریف اور وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔