ریاض ۔ 2 نومبر (اے پی پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکا کے ایونجلیکل مسیحی لیڈروں کے ایک وفد نے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پ±رامن بقائے باہمی ، رواداری ، برداشت کے فروغ اور انتہاءپسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں واشنگٹن میں تعیّنات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔