سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا

110
French President with the Saudi Crown Prince
French President with the Saudi Crown Prince

ریاض ۔10اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات و تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔