سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

137
Crown Prince Mohammed bin Salman
Crown Prince Mohammed bin Salman

ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر ریاض میں بل کلنٹن کی ہونے والی ملاقات کے دوران امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور بل کلنٹن کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔