سعودی ولی عہدکا ترک صدر کو ٹیلی فون،انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی

76
Saudi Crown Prince
Saudi Crown Prince

ریاض۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہدنے ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ایک بار پھرصدر منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ 28 مئی کو ترکیہ میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان نے حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیچدار اوغلو کو شکست دے کر تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔