سعودی ٹریفک پولیس،گاڑیوں کا سالانہ انسپیکشن (فحص)نہ کرانے پر 300 ریال تک چالان

138
سعودی ٹریفک پولیس،گاڑیوں کا سالانہ انسپیکشن (فحص)نہ کرانے پر 300 ریال تک چالان

ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ وقت مقررہ پر گاڑیوں کا سالانہ انسپیکشن (فحص) نہ کرانے پر 300 ریال تک چالان کیا جائے گا۔

سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے’ ٹریفک ضوابط کے تحت گاڑیوں کا سالانہ بنیاد پر فحص کرنا ضروری ہے ایسا نہ کرنے پر ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔

فحص خلاف ورزی پر 150 سے 300 ریال تک چالان کیا جائے گا۔واضح رہے ٹریفک قوانین کے تحت لازمی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سالانہ بنیاد پر معائنہ کرایا جائے۔