36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے میں یمن سے مزید ایک ہزار...

سعودی پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے میں یمن سے مزید ایک ہزار 488 بارودی سرنگیں صاف

- Advertisement -

ریاض ۔30اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں مزید ایک ہزار 488 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔

عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 3 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ایک ہزار 437 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،46 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اوردو دیسی ساختہ ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔

- Advertisement -

مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔ 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 90 ہزار144 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں