جدہ۔24فروری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا مزیدسستا ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کاسلسلہ جاری ہے، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 220.39 ریال، جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 202.03 ریال رہی اور 18 قیراط ایک گرام سونا 165.30 ریال میں دستیاب رہا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 192.84 ریال رہی۔ 21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1851.31 ریال،گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط والی گنی کی قیمت 1939.47 ریال اور چ24 قیراط والی گنی کی قیمت 2115.78 ریال ریکارڈ کی گئی۔