سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

44
Gold prices rise
Gold prices rise

جدہ ۔1جون (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 216.51 اور18 قیراط 177.14 ریال رہی،21 قیراط ایک گرام سونا 206.66 ریال میں فروخت کیا گیا۔ گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,983.98 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,078.45 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,267.40 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔