32.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںسعید، عماد، انس اور عبداللہ پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ کے...

سعید، عماد، انس اور عبداللہ پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):سعید عبدل، محمد عماد، انس علی شاہ بخاری اور عبداللہ نواز پہلے جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ہفتہ کو یہاں مصحف سکواش کمپلیکس میں کوارٹر فائنل مقابلوں میں سعید عبدل نے حریرہ خان کو 20 منٹ میں 11-2، 11-8، 11-2 سے، محمد عماد نے عبدالباسط خان کو 16 منٹ میں 11-5، 11-1، 11-7، انس علی شاہ بخاری نے صدام الحق کو 7-11,11-9 ,11-6,7-11,اور 15-13 جبکہ عبداللہ نواز نے خاقان ملک کو 16 منٹ میں 11-4، 11-7، 11-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

- Advertisement -

سیمی فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں سعید عبدل کا مقابلہ محمد عماد سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انس علی بخاری کا مقابلہ عبداللہ نواز سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601011

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں