23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسفارتی سطح پر بھارت کو دھچکہ ، امریکی صدر جو بائیدن کا...

سفارتی سطح پر بھارت کو دھچکہ ، امریکی صدر جو بائیدن کا بھارت کا دورہ غیر یقینی ہوگیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن کے اگلے سال جنوری میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات اور کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے،امریکی حکام نے ایک سکھ رہنما کو ا مریکہ کی سرزمین پر قتل کرنے کی بھارتی سازش کو ناکام بنا یا گیا ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بائیڈن کو 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت نے کواڈ( امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے سفارتی گروپ ) کے سربراہان کے اجلاس کی میزبانی کے لیے اپنی تیاریوں کے حصے کے طور پر امریکی صدر کو بھی مدعو کیا تھا۔تاہم، نومبر میں، امریکہ نے کہا کہ اس نے خالصتان کے حامی رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

- Advertisement -

امریکہ نے بھارتی حکام سے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی حکومت کو ممکنہ طور پر اس سازش کے بارے میں علم تھا ۔ صدر بائیڈن کے کھٹائی میں پڑ جانے والے دورے کو بیرو ن ملک بھارتی حکومت کے وسیع تر انٹیلی جنس نیٹ ورک اور قتل کی سازش کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک طرف بھارت مغربی طاقتوں کا اتحادی ہونے پر اصرار کرتا ہے لیکن دوسری طرف غیر ملکی سرزمین پر اپنے ناپسندیدہ افراد کو قتل کرنے کی سازشیں کرتا ہے۔ اس طرح کی سازشوں سے بھارت نے سابق مغربی اتحادیوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔

حالیہ تازہ ترین پیش رفت کے بعد، بھارتی حکام کواڈ سمٹ کی تاریخوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوگئےستمبر میں، کینیڈا نے کہا تھا کہ وہ جون میں برٹش کولمبیا میں ایک سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے معتبر الزامات کا سرگرمی سے جائزہ لے رہا ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈین شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں