سلطان العارفین حق باہو کانفرنس 29 جولائی کو منعقد ہو گی

10

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):بزم باہو بلوچستان کے زیر اہتمام 29جولائی کو 54 ویں سالانہ کل پاکستان سلطان العارفین حق باہو کانفرنس زیر صدارت نگران اعلیٰ بزم باہو بلوچستان پروفیسرڈاکٹر سلطان الطاف منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب کے لئے حضرت علامہ پیر محمد منصور سلطان القادری سجادہ نشین دربار عالیہ سلطانیہ و مہتمم جامعہ انوار باہو ڈیرہ اسماعیل خان سے تشریف لائیں گے۔

اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے مشہور نعت خواں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔کل پاکستان سلطان العارفین حق باہو کانفرنس 29 جولائی بروز منگل بعد نماز عصرکو بمقام جامعہ غوثیہ سلطانیہ نزد وحدت کالونی تیسرا سٹاف بروری روڈ گلشن ٹاؤن کوئٹہ میں ہوگی۔