سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،24 ملزمان گرفتار، مسروقہ طلائی زیورات،موبائل فونز،موٹرسائیکلز،اسلحہ ،منشیات و دیگر سامان برآمد

74
arrested
arrested

راولپنڈی ۔7جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ طلائی زیورات،موبائل فونز،موٹرسائیکلز،اسلحہ ،منشیات و دیگر سامان برآمد کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 01 یوم قبل معزور شہری کے گھر سے 12 تولے طلائی زیورات چوری کرنے والے ملزم محمد خلیل کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چوری شدہ 12 تولے طلائی زیورات برآمد ہوئے، ملزم محلے دار تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں مدعی سے راہ و رسم بڑھایا اور چوری کی واردات کی۔تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چھینے گئے 03 موبائل فون،مسروقہ رقم 4500 روپے اور اسلحہ برآمدہوا۔

جاتلی پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ ملزمان دانش اور شاہین نے اس کے11 سالہ بھتیجے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی،جاتلی پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان دانش اور شاہین کو گرفتار کرلیا۔گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں خرم اور آفتاب شامل ہیں، ملزمان سے 3 مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں رحمان الدین، گل نقیب، ظہیر، بابر، ساجد، نور محمد،دانیال، روخیل،یاسر، توقیر،توصیف، ارشد اور وقار احمد شامل ہیں۔واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل ریفریشمنٹ کی دکان سے قیمتی سامان چوری کرنے والے ملزم خرم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ جوسر مشین اور مائیکرو ویو اوون برآمد ہوۓ۔

سول لائنز پولیس نے ملزم محمد بلال سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم جمشید سے 08 رائونڈ پسٹل 30 بور، کلرسیداں پولیس نے ملزم ابرار احمد سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد خان سے 520 گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم عبداللہ سے 350 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔