28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںسمبڑیال ، کاشتکاروں کو کینولا کی کاشت فوری مكمل کرنے کی ہدایت

سمبڑیال ، کاشتکاروں کو کینولا کی کاشت فوری مكمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو کینولا کی کاشت فوری مكمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیلڈ انویسٹیگیٹرلیاقت علی نے كسانوں كے اجتماع سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس بارسازگار موسمی حالات اور مناسب وتر کی موجودگی سے کینولا کی شاندار فصل حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنجاب سرسوں اور خان پور رایاکی کاشت بھی مذکورہ شیڈول کے مطابق کر سکتے ہیں، مذکورہ کاشت کےلئے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر قطاریں بنائی جائیں اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رایا سرسوں اور کینولا کا 2 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ فصل کو بوائی کے بعد پہلا پانی 15 سے 20 دن کے اندر، دوسرا پانی پھل نکلتے وقت اور تیسراپانی بیج بنتے وقت لگائیں۔اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516011

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں