17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںسمبڑیال میں 3 روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال...

سمبڑیال میں 3 روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 24 فروری (اے پی پی):سمبڑیال میں 3 روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین روز قبل تھانہ بیگووالہ کے علاقہ اڈہ بیگووالہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 19 سالہ نوجوان زین علی کو زخمی کردیا تھا

جسے بعد ازاں علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ میں داخل کرا دیا گیاتاہم وہ جاں بر نہ ہو سکا اور پیر کے روز انتقال کر گیا، بیگووالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565581

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں