سمبڑیال۔ 07 جولائی (اے پی پی):سمبڑیال پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے منشیات برآمد کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے منشیات کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے، پولیس نے دورانہ گشت مشکوک جان کر زین علی نامی شخص کی جامعہ تلاشی لی،
تلاشی کے دوران ملزم سے شاپنگ بیگ میں لپیٹی 2166 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔