22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںسمبڑیال،کاشتکاروں کو بھنڈی اور توری کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے...

سمبڑیال،کاشتکاروں کو بھنڈی اور توری کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 29 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار احمد وڑائچ نے کاشتکاروں کو بھنڈی اور توری کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھنڈی اور توری کی محکمہ زراعت کی سفارش کردہ مشہور قسم کی کاشت سے اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،

بھنڈی کی بوائی کے لئے اچھے اگائو والا 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ا گر کاشت کے وقت مطلع ابر آلود اوردرجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈسے کم ہو تو بھنڈی توری کی کاشت نہ کی جائے کیونکہ اس سے بیج کااگائو متاثر ہوسکتاہے، بیج کے بہترین اگائو اور بڑھوتری کےلئے درجہ حرارت 20 سے30ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ کاشتکار تیار شدہ زمین میں 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنا کر اس کے دونوں طرف 2 سینٹی میٹر گہری لائنیں لگا لیں اور بیج کا کیرا کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں