21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتجارتی خبریںسمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکااضافہ

سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکااضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق سمندرپارپاکستانیوں نے فروری2024 میں 2.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ اور جنوری کے مقابلہ میں 6.2 فیصدکم ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 18.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فروری 2024 کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 539.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 384.7 ملین ڈالر، برطانیہ 346 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 287.4 ملین ڈالر ملک ارسال کئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں