سمندری طوفان ”تاتے ” کی سمت تبدیل، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

76
سمندری طوفان ''تاتے '' کی سمت تبدیل، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

کراچی۔16مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان ”تاتے ” کی سمت تبدیل ہو گئی، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ہے، کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی ساحلی علاقے سے نہیں ٹکرائے گا تاہم طوفان کی شدت برقرار ہے اور رخ تبدیل کرلیا ہے،

تاتے طوفان کراچی سے جنوب جنوب مشرق میں 1220 کلومیٹر کی دوری پر ہے، طوفان کا رخ انڈین گجرات کی جانب ہو گیا ہے جو 18 مئی کی صبح گجرات سے ٹکرائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان کے اثرات کی وجہ سے شہر کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں،کراچی کا درجہ حرارت 42 سے 43 تک بڑھ سکتا ہے تاہم اتوار کی شام شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں بارشوں کا امکان کم ہوگیا ہے۔تھر پارکر ، بدین، لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 18 مئی تک گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا، 19 مئی سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوںگی،

آج سے 3 دن تک شہر میں گرد آلود شمال مشرقی ہوائیں چلیں گی،دوپہر کے اوقات میں لو کی کیفیت ہوجائے گی۔ سردار سرفراز نے کہاکہ شہری 11 تا شام 4 دھوپ میں نکلنے سے احتیاط کریں۔