سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت سیل و جرمانے عائد، ڈی او ماحولیات گجرات کوکاروائی کرنے کی ہدایت

439
سموگ

گجرات ،08 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت پر 30000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹہ خشت کو سیل و بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں، انڈسٹری، بھٹہ خشت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام حضرات ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں۔ڈی او ماحولیات سموگ کا باعث بننے والے صنعتی یونٹ کے خلاف کاروائی کریں۔

پنجاب ویہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم (وکس) سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی گاڑی کو روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے، اسی طرح فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی ہے ، خلاف ورزی کرنے والےکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔