مظفرگڑھ۔ 21 نومبر (اے پی پی):سول سوسائٹی نیٹ ورک اور غزالی ایجوکیشن فانڈیشن کے زیر اہتمام کچہری چوک پر سموگ آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی قیادت میں سموگ سے بچاؤ کےحوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی۔آگاہی واک میں سول سوسائٹی کے عہداران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی پمفلٹس اور ماسک تقسیم کیے تاکہ وہ حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اور سموگ کے اثرات سے محفوظ رہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استمعال ضرور کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔واک میں ملک خیر محمد بدھ ،افتخار ھاشمی ملک جاوید، امیر حسن،ام کلثوم ، چوہدری سعداللہ، ناظم بلوچ ،رانا محمد وقار ایڈووکیٹ، راؤ احتشام،بشیر خان چانڈیہ ریسکیو اور پولیس اور دیگر تنظیموں اور اداروں کے افراد نے بھی شرکت کی۔