اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) سنتھیٹک فائبر کی درآمدات میں فروری کے دوران 1.74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2019ءکے دوران سنتھیٹک فائبر کی قومی درآمدات 45.3 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری2018ءکے دوران 44.5 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح فروری 2018ءکے مقابلے میں فروری 2019ء کے دوران سنتھیٹک فائبر کی ملکی درآمدات میں0.8 ملین ڈالر یعنی 1.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔