سندھ اور بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ، پاک بحریہ

78

کراچی ۔28جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ریلیف آپریشن کے دوران پاک بحریہ کی طرف سے سول انتظامیہ کی معاونت جاری ہے ۔

زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا۔ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔