سندھ بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12 فیصد جبکہ پنشن میں 8فیصد اضافہ کی تجویز

14

کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12 فیصد جبکہ پنشن میں 8فیصد اضافہ کی تجویز دی گئ ہے۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جائیں گی جبکہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔