38.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںسندھ حکومت کا تین روزہ "یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ پروگرام" شروع کرنے...

سندھ حکومت کا تین روزہ "یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

کراچی۔ 17 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردارمحمد بخش مہر نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت حیدرآباد میں 3روزہ "یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ پروگرام”شروع کرنے جارہی ہے۔ہفتہ کویہاں اپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام 23مئی سے 25مئی تک سندھ میوزیم حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ ایونٹ کا بنیادی مقصد صوبہ کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں بااختیار بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ امپاورمنٹ سمٹ کے دوران مختلف معلوماتی اور تربیتی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے خاص طور پر "یوتھ اکنامک امپاورمنٹ تھرو انٹرنشپ”سیشن کا ذکر کیا، جس میں نوجوانوں کو انٹرنشپ کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی طور پر مستحکم ہونے کے طریقوں پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک اور اہم سیشن ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور اسکے حل میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالے گا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ نوجوانوں کی لیڈرشپ اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق امپاورمنٹ سیشنز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال کی تربیت دینے کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ "امپاورمنٹ یوتھ، کنٹری بیوشن آرٹ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس”پر سیشن نوجوانوں کی مجموعی بااختیاری، ملکی ترقی میں آرٹ کی اہمیت اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں بصیرت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میوزک نائٹ اور کریٹیوٹی فار پیس کا خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا، جس میں "کریٹیوٹی فار پیس” سیشن نوجوانوں کو امن کے پیغام کو آرٹ اور دیگر تخلیقی طریقوں سے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔انہوں نے زور دیا کہ اس سمٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا اور انہیں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ صوبے کے نوجوان بڑی تعداد میں اس اہم پروگرام میں شرکت کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں