حیدرآباد۔ 03 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت اور عوامی شکایت پر محکمہ سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نےحیدرآباد کی بیکری لطیف آباد یونٹ نمبر 7 کا اچانک معائنہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بیکری انتظامیہ کو 35 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نےبیان میں کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی حفظان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کھانے پینے کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ۔