سندھ فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری آر او پلانٹس کے خلاف کریک ڈائون

124

کراچی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں غیر معیاری آر او پلانٹس کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ضلع جنوبی میں 8اور ضلع شرقی میں 3آر او پلانٹس سیل کر دیئے ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق پانی کی جانچ کو یقینی بنا رہی ہے،اب تک صوبے بھر میں 463فوڈ بزنس یونٹس اور آر او پلانٹس کا معائنہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ آر او پلانٹس کے معائنے کے دوران مائیکروبیل آلودگی ،زنگ آلود آلات اور پانی کی ٹینکوں کی صفائی اورفلٹربھی تبدیل نہیں کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کیمیکل ملے دودھ کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام غیر معیاری آر او پلانٹس اور دودھ میں ملاوٹ کے خلاف واٹس ایپ نمبر 03300116533 پر شکایت درج کرواسکتے ہیں۔