23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رولنگ...

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رولنگ ہمارے موقف کی تائید ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کا بیان

- Advertisement -

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رولنگ ہمارے موقف کی تائید ہے، سندھ حکومت کا بنایا گیا قانون آئین سے متصادم، نقائص سے بھرپور ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی آبزرویشنز سے متعلق اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رولنگ ہمارے موقف کی تائید ہے، روز اول سے کہتے آئے ہیں کہ سندھ حکومت کا بنایا گیا قانون آئین سے متصادم اور نقائص سے بھرپور ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فلاح و ترقی کیلئے صحیح معنوں میں ایک بااختیار بلدیاتی نظام کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، سندھ میں ایک بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں