سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

62

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کا ورد پیپلز پارٹی سے 24 گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے جہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا ، یہ زرداری کی جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔