سندھ میں مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، سندھ پیکیج پر ایک ماہ میں کام شروع ہونے کا وزیراعظم عمران خان کا وعدہ پورا ہو رہا ہے، اسدعمر کا ٹویٹ

132

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏سندھ میں مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پچھلے ماہ کہا تھا پیکج پر کام ایک ماہ کے اندر شروع ہو گا، آج وہ وعدہ پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس میں گیس، نادرا سینٹرز اور انٹرنیٹ سکیمیں شامل ہیں۔