23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسندھی ثقافت پاکستان میں تہذیبوں اور ثقافتوں کی خوبصورت قوس قزح کا...

سندھی ثقافت پاکستان میں تہذیبوں اور ثقافتوں کی خوبصورت قوس قزح کا ایک خوبصوت رنگ ہے ،نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا پیغام

- Advertisement -

دبئی۔3دسمبر (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت پاکستان میں تہذیبوں اور ثقافتوں کی خوبصورت قوس قزح کا ایک خوبصوت رنگ ہے ،آج سندھ کی ہزاروں برس پرانی اور خوبصورت روایات پر مبنی سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اتوار کو سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ صوفیوں کی دھرتی سندھ، صدیوں سے برداشت اور امن کا گہوارہ رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سندھ کی اس زرخیز سرزمین نے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی تہذیب میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سندھی ثقافت پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سندھی ثقافت کے دن پر میں اپنے سندھی بہن بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں