- Advertisement -
لاہور۔24اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے لوئر مال کچہری کے قریب تاریخی سنٹرل ماڈل سکول کو دانش سکول میں تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے سمری طلب کر لی۔جسٹس شاہد کریم نے شہری مظفر حسین ہاشمی اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور جاری کردہ نوٹیفکیشن کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586991
- Advertisement -