سنگین جرائم میں ملوث05اشتہار ی، عدالتی، عادی مجرمان سمیت دیگر جر ائم میں ملوث15ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد

73
arrested
arrested

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث05اشتہار ی، عدالتی، عادی مجرمان سمیت دیگر جر ائم میں ملوث15ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، اسلحہ معہ ایمونیشن، اور مال مسروقہ برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کر لئے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے،جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصرکی گرفتار ی کے لیے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے،اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار ، تھانہ ترنول ، کورال،

تھانہ شہزاد ٹائون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 130گر ام ہیر وئن، دو ایس ایم جی گنیں، ایک عدد 223بو ر ائفل، چار پستول، دو عدد خنجر اور ما ل مسروقہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے، جبکہ پانچ اشتہار ی، عدالتی اورعادی مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،

کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے جان و ما ل اور ان کی عزت کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15ایپ پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔