ریاض۔29جون (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ گرفتاریاں 19 جون سے 25 جون 2025 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 7903 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،3744 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 1885 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1892 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 31 فیصد یمنی، 67 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 34 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔