32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسنگین مقدمات میں مطلوب ملزم احسن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم احسن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):لاہور شاہدرہ کے علاقہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کے مبینہ پولیس مقابلہ میں سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم احسن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔

سی سی ڈی ترجمان کے مطابق سٹی کوتوالی میں تعینات انسپکٹر اعظم علی نے ٹیم کے ہمراہ ملزم احسن اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سگیاں پل کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی۔

- Advertisement -

ملزم احسن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ سی سی ڈی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت مختلف اضلاع میں درج 140 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا، ہلاک ملزم احسن کچھ عرصہ قبل انویسٹی گیشن ونگ کے اہلکار کو زخمی کر کے پولیس حراست سے فرار ہوا تھا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں