35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںسوئس انڈورز اوپن ٹینس، راجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سوئس انڈورز اوپن ٹینس، راجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

بیسل ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر پیش قدی کو برقرار رکھتے ہوئے سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ففتھ سیڈڈ اطالوی ٹینس سٹار پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں میزبان ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام کے چیمپئن راجر فیڈرر نے بآسانی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جب انکے ہم وطن حریف کھلاڑی سٹین واورینکا فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور فیڈرر بآسانی ٹاپ فور میں پہنچ گئے۔ ایک پری کوارٹر فائنل میچ میں سربین کریجینوویک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی ففتھ سیڈڈ حریف کھلاڑی فابیو فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=171284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں