24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوئی ناردرن نے غیر ملکی موبائل کمپنی کو گیس کے غیر قانونی...

سوئی ناردرن نے غیر ملکی موبائل کمپنی کو گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کردیا، فاسٹ فوڈ چین کا گیس کنکشن منقطع

- Advertisement -

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):لاہور میں معروف غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین کے حوالے سے گیس میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اطلاع ملنے پر سوئی ناردرن لاہور ریجن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر کو لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا جہاں سو فیصد میٹر ٹیمپرنگ ثابت ہونے پر ریجنل ٹیم نے فور ی طور پر فاسٹ فوڈ چین کا گیس کنکشن منقطع کردیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سوئی ناردرن کی ریجنل ٹیم نے ایک بڑی کارروائی میں سیکٹر جی 7 میں واقع معروف درس گاہ پر چھاپہ مارا جہاں گیس کا غیر قانونی کنکشن پایا گیا۔ مذکورہ درس گاہ نے غیر قانونی طور پر 130 ایچ ایم کیوب گیس استعمال کرکے ملک کو 15 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس ادارے پر پہلے ہی سوئی ناردرن کے 26 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ یوں یہ درس گاہ اب مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت میں سوئی ناردرن نے غیر ملکی موبائل کمپنی کو گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی کے کرک میں واقع موبائل ٹاور پر جنریٹر چلانے کے لیے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کی جارہی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں