سوئی ناردرن کی کارروائیاں،مزید179 گیس کنکشن منقطع،48لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

109
Sui Southern
Sui Southern

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مزید179 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع اور48 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر27 کنکشن و کمپریسر کے غلط استعمال پر10 کنکشن منقطع اور19 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ۔

اسی طرح گوجرانوالہ میں 7 غیر قانونی کنکشنز اور 1 کمپریسر کنکشن منقطع جبکہ3 لاکھ 10 ہزار جرمانہ ، فیصل آباد میں7 کنکشنز منقطع اور60 ہزار روپے جرمانہ ،شیخوپورہ میں 6 کنکشنز منقطع اور 12 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ ، ملتان میں غیر قانونی استعمال پر 32 کنکشنز اور4 کمپریسر کے استعمال پر منقطع ، ساہیوال میں 2 کنکشنز منقطع اور 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ ، بہاولپور میں 2 غیر قانونی کنکشنز اور 10 کمپریسر کنکشنز منقطع ، گجرات میں3 غیر قانونی کنکشنز منقطع اور 20 ہزار روپے جرمانہ ،راولپنڈی میں 5 غیر قانونی کنکشنز اور4 کمپریسر کنکشنز منقطع ، مردان میں14 کنکشنز غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع اور7 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ جبکہ پشاور اور کرک میں45 کنکشنز منقطع ،2 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانہ اور11 ایف آئی آرز درج کی گئیں ۔