23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوئی گیس کا غیر قانونی استعمال ،مزید 9 میٹر منقطع کر دئیے...

سوئی گیس کا غیر قانونی استعمال ،مزید 9 میٹر منقطع کر دئیے گئے

سوئی گیس کا غیر قانونی استعمال ،مزید 9 میٹر منقطع کر دئیے گئے

- Advertisement -

ملتان۔ 30 ستمبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں سوموار کو ایک کمرشل سمیت 9 میٹر منقطع کر دئیے گئے ۔ جلالپور میں ایک صارف گھریلو میٹر کا کمرشل استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کا میٹر منقطع کردیا گیا۔ دو صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،

انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اس کا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا، پانچ صارفین کے سروس ایریا سے دور میٹر فکس ہونے پر منقطع کئے گئے۔علاوہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506955

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں