سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی منائی گئی

382
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی منائی گئی

راولپنڈی۔10دسمبر (اے پی پی):سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی گوجر خان کے قریب ڈھوک محمد حسین میں منائی گئی۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عرفان نے سوار محمد حسین شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔