سوانڈیکس 560.82 پوائنٹس کمی سے 40326.53 پوائنٹس پر بند

85
Stock market
Stock market

کراچی۔ 11 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے ہی روز پیر کو اتارچڑھاﺅ کے بعدکاروبار حصص میں مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 40800، 40700، 40600، 40500 اور 40400 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،77.64فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی اورکاروباری حجم گذشتہ کاروباری روز جمعہ کی نسبت20.51 فیصد کم ہوگئی، مندی کے باعث مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 95 ارب 85 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ہوئی۔ پیرکو اسٹاک مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،آٹو،بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش سیکٹرمیں خریداری اورلسٹڈکمپنیوںکے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 41074 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم موڈیزکی جانب سے ملکی بینکنگ سیکٹرکی ریٹنگ مستحکم سے منفی میں کرنے کی خبروں کے بعدمقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40220 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ دوسرے سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی40300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 560.82 پوائنٹس کمی سے 40326.53 پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس306.60پوائنٹس کمی سے19292.00پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1040.35پوائنٹس کمی سے67385.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس353.55پوائنٹس کمی سے29299.25پوائنٹس پر بند ہوا ، مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے59کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،264کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا،پیرکومجموعی طور پر13کروڑ44لاکھ13ہزار960شیئرزکاکاروبارہواجوپیرکی نسبت3کروڑ86لاکھ86ہزار500 شیئرزکم ہیں۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 95ارب85کروڑ15لاکھ73ہزار696روپے کی کمی سے 80کھرب34ارب 66کروڑ73لاکھ73ہزار275روپے رہ گیا۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے1950.00روپے اورجے ڈی ڈبلیو شوگرکے حصص کی قیمت14.33روپے اضافے سے300.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت53.66.00روپے کمی سے1051.34روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت43.90روپے کمی سے861.10روپے ہوگئی ۔پیر کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ99ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیںجس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے6.24روپے پرجبکہ دیوان موٹرز کی سرگرمیاں 80 لاکھ 85 ہزار 500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جس کے شیئرز کی قیمت16.60روپے پر مستحکم رہی۔