اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):سوتی دھاگا کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر43 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر2023) کے دوران سوتی دھاگاکی برآمدات سے ملک کو408ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو285 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبرمیں سوتی دھاگا کی برآمدات کاحجم 92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا
جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 88 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو49 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں سوتی دھاگا کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکی کمی ہوئی، ستمبرمیں سوتی دھاگا کی برآمدات کاحجم 114 ملین ڈالرتھا جواکتوبرمیں کم ہوکر92 ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 5.565 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔