اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12.25 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2022 تک کی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.007 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.25 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو897.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں دودسوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 189.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ اکتوبرمیں 181 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 185.67 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.342 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔