سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بھرتی کے اشتہار من گھڑت اور جعلی ہیں، ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ

12

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بھرتی کے اشتہار کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی ،من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں واضح کیا جاتا ہے کہ اس اشتہار کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ ایسے جعلی اشتہارات کو نظرانداز کریں۔

عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی بھرتی سے متعلق اطلاع کو مصدقہ ذرائع سے تصدیق کے بعد ہی قابل اعتبار سمجھا جائے تاکہ اس قسم کی جعلی اور بے بنیاد معلومات کا شکار ہونے سے بچا جا سکے۔

قومی اسمبلی سے متعلق سرکاری اطلاعات اور اعلانات کے لیے قومی اسمبلی پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ www.na.gov.pk دیکھی جائے۔